ابنا: پريس ٹي وي کي رپورٹ کے مطابق جندالشيطان نامي دہشتگرد گروہ کے سرغنہ محمد ظاہر بلوچ نے جو معدوم عبدالمالک ريگي کا جانشين ہے ابھي حال ہي ميں سعودي عرب کا دورہ کيا اور وہاں سے وہ پاکستان گيا ہے -
جندالشيطان نامي دہشتگرد گروہ نے جس کا اڈہ پاکستان کے شہر کوئٹہ ميں ہے اب تک متعدد دہشتگردانہ کاروائياں انجام دي ہيں - خبروں کے مطابق سعودي عرب کي حکومت اس دہشتگرد گروہ کو پيسے اور ہتيھار فراہم کرکے ايران اور عراق کے اندر اس کي دہشتگردانہ کاروائيوں کي حمايت کررہي ہے-
اس گروہ نے ايران کے سرحدي صوبے سيستان و بلوچستان کے مختلف علاقوں ميں جس کي سرحديں پاکستان اور افغانستان سے ملتي ہيں بارہا دہشتگردانہ کاروائياں انجام دے کر دسيوں بے گناہ شہريوں کو شہيد کيا ہے -........
/169